اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ:آج(رات)اور07اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، مری، گلیات اورکشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ۔ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔
• خیبرپختونخوا کے پہا ڑی علا قوں ، گلگت بلتستان،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔منگل کے روز خیبر پختونخواہ ،اسلام آباد ،بالائی پنجاب اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کےجنوبی علاقوں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
بدھ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد ،خیبر پختونخواہ اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
اس دوران شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 09، سٹی 06)،خیبر پختونخوا: کاکول 08، مالم جبہ 05، تخت بھائی 03، پٹن 01،پنجاب: اسلام آباد (سیدپور 07)، سیالکوٹ سٹی میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 45،نوکنڈی 44، دادو اور چلاس میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ علی الصبح چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: بادل پھٹنے کے دو الگ الگ واقعات، 4 افراد ہلاک،50ے زائد لاپتہ