اہم خبریں

ملک بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 4 اگست سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے تین روزمیں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے ، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 4 اگست سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اگست کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھٰیں :معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد

متعلقہ خبریں