اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج(رات) کے دوران: شدید بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد،کوہاٹ،کرک، ہنگو،ٹانک، جنوبی پنجاب،مری، گلیات اورکشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔ • خیبرپختونخوا کے پہا ڑی علا قوں ، گلگت بلتستان،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ • شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
جمعہ کے روز شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلا م آباد، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ۔ اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کےجنو بی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان۔
جمعه کے روز جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: بنوں 38، مالم جبہ 16، کالام 12، ڈی آئی خان (سٹی 10، ایئرپورٹ 08) کاکول 09، پاراچنار 05، دیر 04، پنجاب: کرور (لیہ) 35، بہاولنگر 29، بہاولپور (ایئرپورٹ 19، شہر 04)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 14،بھکر 09، ساہیوال 05، بلوچستان: بار کھان 10، خضدار 01، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 03)، گلگت بلتستان: گوپس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 45، دالبندین44، پنجگور43 اور سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں :حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا