اسلام آباد(اے بی این نیوز)طوفانی بارشوں کے باعث آزادکشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، کوہستان، سوات ،کاغان ،ناران ،مری سمیت مختلف بالائی علاقوں میںمتعدد مقامات پر طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔
این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے، سکردو، ہنزہ، استور، دیامر اور گھانچے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم، ہویلی، باغ اور پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
چھرہ گلی سے بستال روڈ لنک پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، بھاری پتھر اور درخت گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ایمرجنسی ریسورسز کو روانہ کر دیا گیا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تین سے چار گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں جن میں آٹھ سے دس افراد موجود تھے،این ایل سی اور محکمہ ہائی وے کی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹایا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے روڈ سے درخت سمیت پتھروں کو ہٹا کر متاثرہ افراد تک رسائی حاصل کی، گاڑیوں میں سوار گیارہ متاثرہ افراد کو باحفاظت ریسکیوکر لیا گیا جن میں سے ایک کو ساملی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔
نمب جھنڈا گلی گاوٗں میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ایک بڑا پتھر دو گھروں کے اوپر گر گیا، انتظامیہ مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،
مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے۔ ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے، تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام غیر ضروری سفرسے گریز کریں اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
دوسری جانب شدید بارشوں کی وجہ سے نیو مری میں مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مزید مکانات غیر محفوظ قرار دیے گئے ہیں، مری علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد کی اپیل کی ہے، نیو مری میں بارشوں کے بعد زمین کھسکنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر اورکوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ چترال میں جگلوٹ سکردو روڈاورشاہراہ قراقرم میں رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی تاریخ کی بااثر ترین خاتون نے اپنے عہدے سےمستعفی