اسلام آباد( نیوز ڈیسک)راول ڈیم کا پانی ایک ہزار سات سو اڑتالیس ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔ راول ڈیم کے اسپل ویزکل پانچ گھنٹے کیلئے کھولے جائیں گے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت پانی ایک ہزار سات سو چھیالیس ایکڑ فٹ پرلایا جائے گا۔
راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1,748 ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا، جو اس کی گنجائش 1,752 ایکڑ فٹ کے نہایت قریب ہے۔ مسلسل بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسپل ویز پانچ گھنٹے کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید بارش کی پیش گوئی کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے سطح کو 1,746 ایکڑ فٹ پر لایا جائے گا، تاکہ اضافی پانی کو محفوظ انداز میں خارج کیا جا سکے۔
انتظامیہ نے راول ڈیم کے اطراف کی قریبی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق پانی چھوڑنے سے پہلے سائرن بجا کر خبردار کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث ڈیم کی صورتحال پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ! بجلی سستی ہونے کا امکان