اہم خبریں

مون سون کا چوتھا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے25 جولائی کےدوران پنجاب کےبیشتر اضلاع میں بارشں اورآندھی کا امکان ہے،راولپنڈی،مری گلیات اٹک چکوال منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد گجرات ،جہلم اور گوجرانوالہ میں بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق لاہور،فیصل آباد سیالکوٹ نارووال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی بھی بارشیں متوقع ہیں،صوبے بھرکی انتظامیہ کوالرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان کاٹھیا کاکہنا ہےکہ دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کےبہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے،دریائے سندھ میں تربیلا اورکالا باغ کےمقام پر نچلےدرجےکا سیلاب ہے،دریائے سندھ میں چشمہ کےمقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،رواں سال مختلف حادثات میں 123 شہری جان بحق 462 زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:آج کا ڈالر ریٹ پاکستان میں کیا ہے؟

متعلقہ خبریں