اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعہ 18 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان اور گلگت بلتستان چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، جنوبی پنجاب،بالائی /جنوب مشرقی سندھ میں شام/رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد ، پنجاب ، کشمیر ،بالائی خیبر پختو نحوا اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:اسلام آباد(ایئرپورٹ 238، بوکڑا 197، گولڑہ 182، زیرو پوائنٹ 173، سید پور 155 )، راولپنڈی( کچہری 252، گوالمنڈی 247، کٹاریاں 234 ، چکلالہ 215، پیر ودھائی 209، شمس آباد 174 )، چکوال 178، اوکاڑہ 59، مری 44، منڈی بہاؤالدین 36، شیخوپورہ 34، منگلا 28، جہلم 22، اٹک 17، سیالکوٹ ایئرپورٹ 14، حافظ آباد 13، سیالکوٹ سٹی اور گجرات 11، نارووال 07، ساہیوال 05، گوجرانوالہ 04، جوہرآباد اور لاہور ایئرپورٹ 02، خیبرپختونخوا: کاکول 35، بالاکوٹ 15، مالم جبہ 07، پٹن06، سیدو شریف 03، کشمیر: مظفرآباد ایئرپورٹ 32، مظفرآباد سٹی 25، گڑھی دوپٹہ 15، راولاکوٹ 11، کوٹلی 04، گلگت بلتستان: گلگت 05، استور 04، چلاس 03، اسکردو اور بونجی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 44، نوکنڈی 43،دادو اور تربت میں42سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: پنجاب ،24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں55 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں