اہم خبریں

چکوال میں کلائوڈ برسٹ ،ڈیم ٹوٹنے کاخدشہ،ایمرجنسی نافذ

چکوال (اے بی این نیوز)چکوال میں کلاوڈ برسٹ اور 423 ملی لیٹر بارش کے بعد فلڈ ایمرجنسی اور نافذ ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔خان پور بازار میں موجود دکانوں میں 4 فٹ تک پانی جمع ہوگیا جبکہ چوآسیدن شاہ میں واقع تاریخی کٹاس راج مندر میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق چوآسیدن شاہ شہر سے گزرنے والا برساتی نالہ بپھر گیا اور پانی قریب آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ضلع بھر میں قائم درجنوں چھوٹے ڈیموں کا پانی اوور فلو ہونے کے بعد سیلابی ریلے کی صورت میں بہنے لگا جس سے قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ برساتی نالوں میں بھی شدید طغیانی آگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارش کے باعث چھوٹا ڈیم بھر گیا جس کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر دوسرے اضلاع سے ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا ہے۔علاوہ ازیں تکیہ شاہ مراد میں آبی ریلے کے باعث خان پور ڈھوک ٹاہلیاں روڈ اکھڑ گیا جو کہ حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ،موسمیاتی حالات کے پیش نظرایک دن کی چھٹی کا اعلان

متعلقہ خبریں