اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ 12 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج (رات): موسلادھار بارش کے باعث ڈی جی خان، بلوچستان (بارکھان، کوہلو ، موسی خیل)، کشمیر، مری، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم پنجاب، شمال مشر قی /جنوبی بلو چستان ، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران بالائی/جنوبی خیبر پختونخواہ ،جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم شمال مشر قی/ جنو بی پنجاب، شمال مشر قی بلو چستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنو بی/شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پاراچنار 40، دیر (زیریں 13، با لائی 11)، سیدو شریف اور تخت بائی 08، پٹن 03، پنجاب: بہاولنگر (شہر 25، ایئرپورٹ 01)، مری اور بہاولپور ایئرپورٹ 01، بلوچستان: خضدار 23، قلات 03، لسبیلہ 01، کشمیر: کوٹلی 09، گلگت بلتستان: 03، گلگت بلتستان:بگروٹ 05، سکردو 02 اور ہنزہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ، دالبندین 46، روہڑی، خیرپور، دادو، موہنجو دڑو، سکھر، تربت اور پنجگور41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: موسلادھار بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری، ہنگامی صورتحال متوقع

متعلقہ خبریں