اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔
جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔ وسطی/ جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، اسلام آباد، با لائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور استور میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: مری 48،جہلم38،منگلہ29، اسلام آباد (ایئرپورٹ 29، سید پور 09، گولڑہ 05، بوکرا 03، زیرو پوائنٹ 02)، راولپنڈی (چکلالہ 21، کچہری 11، پیرودھائی 08)، اٹک 14،گجرات04، گوجرانوالہ01، خیبر پختونخوا: تخت بائی 38، کاکول 17، لوئر دیر 08، چراٹ 04، سیدو شریف 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 13، سٹی12)، راولاکوٹ 03، کوٹلی02،بلوچستان: ژوب18،گلگت بلتستان:استور میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی48، دالبندین 47، دادو،سبی اورچلاس میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: جمہوریت، آئین اور عدلیہ کی آزادی کیلئے مکالمے کو تیار ہیں،سلمان اکرم راجہ، بیانات میں سنجیدگی نہیں، صرف شو بازی ہے،طارق فضل چوہدری