اسلام آباد(اے بی این نیوز) موسلا دھاربارش کےباعث راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذکردی گئی،اب تک سب سے زیادہ بارش 66 ملی میٹر بوکرہ کےمقام پر ریکارڈ کی جاچکی ہے،بلیو ایریا،بری امام،بارہ کہو،زیرو پوائنٹ،فیض آباد کے علاقے شامل ہیں،کئی علاقوں میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پانی میں بند ہوگئیں، بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ جڑواں شہروں میں 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے،نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود،چند مقامات پربارش کا امکان ہے،پنجاب کےدیگر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس برقراررہنے کا امکان ہے،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سرگودھا میں بارش کی توقع ہے۔
دیر،چترال،سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑاورشانگلہ میں بارش کا امکان ہے،بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی توقع ہے، باجوڑ،مہمند،خیبر، وزیرستان اور اورکزئی میں بارش کا امکان ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے،تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص میں بارش کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود،موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہےژوب،موسیٰ خیل،کوہلو، بارکھان،خضدار میں بارش ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں: ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان