اہم خبریں

پاکستان میں‌نیا سپیل داخل ، 25 جون سے2 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگو ئی

اسلا آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ 25 جون کو مغربی ہواؤ ں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔

اس موسمی نظام کے زیر اثر:کشمیر/گلگت بلتستان

کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں24 جون (شام/رات) سے02 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع۔گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں 26 سے 29جون کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔

پنجاب/اسلام آباد
:25 جون سے01 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع۔26 سے 28جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لوہدراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خیبر پختونخوا:25 جون سے01 جولائی کے دوران:

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع۔بلوچستان:25جون(شام/رات) سے28جون کے دوران : شمال مشرقی/جنوبی حصوں (شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، قلات، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو)میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سندھ:25 جون سے28 جون کے دوران:

بالائی اور جنوب مشرقی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی) میں وقفےوقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

26 جون سے01جولائی کے دوران موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔

26 جون سے01جولائی کے دوران شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور جبکہ 26 سے 28جون کے دوران حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔* آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔۔

شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔* کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
ایران اور اسرائیل مکمل جنگ بندی کیلئے تیار،تہران کو پہل کرنا ہوگی، امریکی صدر ٹرمپ، ہم بدلہ لیں گے ، ایران کا انکار

متعلقہ خبریں