اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ۔تاہم کشمیر ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، با لائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون کی بارش اور چند مقاما ت پر موسلادھار با رش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: منگلا 88، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 85، بوکرا 26، سید پور 17، گولڑہ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 58، چکلالہ 50، پیر ودھائی 36، کچہری 27)، جہلم 37،لاہور (ایئرپورٹ 37، سٹی 07)، منڈی بہاؤالدین 21، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 18، سٹی 14)، اٹک 16، حافظ آباد 15، مری 11، نارووال 06، گجرات، گوجرانوالہ 02،خیبرپختونخوا: لوئر دیر 38، کاکول 08، پشاور سٹی، مردان، بالاکوٹ 02، کالام، چراٹ 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 20، مظفر آباد (ایئرپورٹ 09، سٹی 07)، کوٹلی 09اور راولاکوٹ میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 47، دادو، سبی 46، دالبندین، خیرپور، نوکنڈی اور موہنجو داڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر (رات) : ا سلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان۔
پیر کے روز: ا سلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: روس نے ایران پر امریکی حملوں کوغیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا