اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار22 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ۔تاہم کشمیر ، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ شام/رات میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔ جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہے گا۔ تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، با لائی خیبر پختونحوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون کی بارش اور چند مقاما ت پر موسلادھار با رش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: پنجاب: اسلام آباد (زیروپوائنٹ 91، بوکرا 26، سید پور 17، گولڑہ 04)، منگلا 88، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 58، کچہری 27)، جہلم 38، منڈی بہاؤالدین 21، اٹک 16، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 04)، مری 11، نارووال اور حافظ آباد 06، لاہور (سٹی 03)، گجرات 01،خیبرپختونخوا: دیر (زیریں38)، مالم جبہ 13، کاکول 08، تخت بائی اور بالاکوٹ 02، کالام اور چراٹ 01، پٹن، میر کھانی، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 20، کوٹلی 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ 08 اور سٹی 07)، راولاکوٹ 06، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : بھکر ، سبی ، دالبندین 47، نوکنڈی ،جیکب آباداور دادو میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان۔

پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوزنے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں