اسلام آباد(اے بی این نیوز)• 20 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ۔
• عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔ • دن کے دوران خاص طور پر دوپہر اور بعداز دوپہر دھوپ میں کم سے کم نکلیں۔ اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرم رہنے کا امکان ۔تا ہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم نارووال میں 01 ملی میٹر بارشریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی ، جیکب آباد49،دادو48، دالبندین،خیر پور، موہنجو داڑو اور روہڑی میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات): ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہا ۔
جمعہ کے روز: ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
دریں اثناءملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جسکے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین دن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ جنگ میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق 2 ہفتے میں فیصلہ کرینگے، وائٹ ہاؤس