اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات12 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنےکا امکان ہے،جبکہ رات آندھی کےساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے،اس کے علاوہ مری،گلیات،اٹک اورچکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ تلہ گنگ،جہلم،راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،رات کےاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،مانسہرہ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہرکیاگیاہے۔

سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی بجٹ کیخلاف کھل کر میدان میں آگئی،حکومت کے لتے پتے لیکر بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیئے

متعلقہ خبریں