اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: 11 اور 12 جون کے دوران:ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں(بالائی /وسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان۔
موجودہ شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہے گی۔عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ (صبح 1100 سے شام0400 بجے تک) کے دوران براہ راست سورج کی روشنی کے سامنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔تاہم بعدازدوپہر میدانی علاقوں میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
بھکر 50، ڈی آئی خان سٹی 49، نور پور تھل 49، بنوں، ڈی آئی خان ایئرپورٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جیکب آباد، کروڑ (لیہ)، منڈی بہاؤالدین، سبی 48، بہاولنگر، چکوال، جہلم، جوہرآباد، خانیوال، کوٹ ادو، سیالکوٹ، شیخوپورمیں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ بعدازدوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔
مزید پڑھیں سپریم کورٹ کیلئے مالی سال 2025-26 کے لیے 6.64 ارب روپے اخراجات کیلئے مختص