اسلام آباد(اے بی این نیوز) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار،اسلام ٓاباد،مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 21، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 10)، کوٹلی 03، گڑھی دوپٹہ 01، خیبرپختونخوا: کاکول 17، سیدو شریف 13، کالام 04، پنجاب: اٹک 12، مری 10، اسلام آباد (ایئرپورٹ 06)، ساہیوال 03، اوکاڑہ 01، گلگت بلتستان: اسکردو 07 اور استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی 47، شہید بینظیر آباد 45، تربت اور دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے