اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ04 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ-

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سکرنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ساہیوال 26، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، نور پور تھل 02، راولپنڈی (چکلالہ 01)، جہلم، مری، سیالکوٹ سٹی 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 11، دیر 01، کاکول 05، مالم جبہ 06، گلگت بلتستان: بگروٹ 07، استور 06، بونجی 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 07، راولاکوٹ 02، مظفر آباد (شہر اور ایئرپورٹ 01)، سندھ: سکرنڈمیں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی 48 دادو 47، تربت 46، جیکب آباد 44 موہنجو، دڑو 44 خیرپور، نواب شاہ اور روہڑی میں43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز منگل سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا

متعلقہ خبریں