اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر02 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیرے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم شام/رات میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدو شریف 18، مالم جبہ 17، چراٹ 04، کاکول 03، دیر، کالام 02،پنجاب: جہلم 16، منگلا 08، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 06، سٹی 01)، اسلام آباد (ایئرپورٹ)، اٹک 01،کشمیر: کوٹلی 09، راولاکوٹ 03،گلگت بلتستان: استور 07، بگروٹ 06 اور سکردو میں 05ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد، تربت 47، دادو 46، شہید بینظیر آباد اور پسنی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پاکستان نےبنگلہ دیش کو7وکٹوں سےشکست دے دی

متعلقہ خبریں