اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: چراٹ 25، سیدو شریف 18، پٹن 10، مالم جبہ 08، میر خانی اور کاکول، کالام 05، بالاکوٹ 04، باچا خان ایئرپورٹ، دروش، 02، دیر (اپر02، لوئر 01)، کشمیر: کوٹلی 20، گڑھی دوپٹہ 13، مظفرآباد (سٹی 08 ، ایئرپورٹ 07)، راولاکوٹ 08، پنجاب: منگلا 19، چکوال 16، مری 13، منڈی بہاؤالدین 11، سیالکوٹ (سٹی 09 اور ایئرپورٹ 01)، اسلام آباد (سید پور، گولڑہ 10، سٹی، بوکرا 08، ایئرپورٹ 06)، راولپنڈی (کچری 07، شمس آباد 05، چکلالہ 04)، جہلم 06، اٹک 04، گجرات 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 11، استور 09، بونجی 06، سکردو 05، چلاس 04، گلگت 03۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ،دادو48، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو ، لاڑکانہ ،تربت میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے ۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا