اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ 31مئی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روزآندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ-

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: اسلام آباد (سیدپور 22، گولڑہ 16، ایئر پورٹ 15، سٹی 14، بوکڑہ 07)، اٹک 14، مری 12، راولپنڈی (شمس آباد 11، چکلالہ 09، کچہری 08)، سیالکوٹ(ایئر پورٹ، سٹی 06)، منگلہ 03، جہلم 01، خیبر پختونخوا:کاکول 20، مالم جبہ 14، چراٹ 11، سیدو شریف 09، بالاکوٹ 08، دیر (زیریں 09، بالائی 05)، پٹن 04،کالام 03، باچا خان (ایئر پورٹ03، تخت بائی 02)، پشاور(ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، کشمیر: مظفر آباد(ایئر پورٹ 16، سٹی 14)، گڑھی دوپٹہ 16، کوٹلی 05، راولاکوٹ 02، گلگت بلتستان: بگروٹ ، گوپس06 ، بونجی04، استور 03، ہنزہ، گلگت 02 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : موہنجوداڑو ، سبی 48، دادو،جیکب آباد،شہید بینظیر آباد، لسبیلہ اور تربت میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔
مزید پڑھیں: پارٹی عہدیداراپنی ناکامی چھپانےکیلئےغلط بیانی کرتےہیں،فیصل چودھری

متعلقہ خبریں