اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج جمعراات (شام/رات) اور جمعہ کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ-
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی بلوچستان اور حید ر آباد میں کہیں کہیں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 17، مظفرآباد (ایئرپورٹ 16، سٹی 14)، راولاکوٹ 06، کوٹلی 03، خیبرپختونخوا: کاکول 16، دیر (بالائی 14)، پشاور (ایئرپورٹ 04، سٹی 01)، باچا خان ایئرپورٹ ،پٹن،دروش02، پنجاب: مری14،اسلام آباد (ایئرپورٹ08)، چکوال، ڈی جی خان 03، اٹک 01، بلوچستان: بار کھان 05، گلگت بلتستان: چلاس، گوپس 02، استور 01، سندھ: حیدرآباد (ایئرپورٹ) میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد،تربت،سبی 47،بھکر،لسبیلہ،حیدر آباد،شہید بینظیر آباد اور موہنجوداڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔
مزید پڑھیں: ہم اس دفعہ اسلام آبادکی طرف احتجاج نہیں کریں گے، رہنماپی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم