اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 28مئی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: مالم جبہ 26، پشاور (ایئرپورٹ 23، سٹی 12)، باچا خان ایئرپورٹ 21، بالاکوٹ 18، چراٹ 11، پٹن 08، دیر (زیریں 08 ،بالائی 02)، میرکھانی 06، کالام05،تخت بائی02،چترال،سیدو شریف01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 11، پنجاب: اسلام آباد (ایئرپورٹ 09، گولڑہ 01)، اٹک 04، راولپنڈی (شمس آباد 02، چکلالہ 01)، گلگت بلتستان: بونجی 07، استور میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد49،دادو48،شہید بینظیر آباد،سکرنڈ اور موہنجوداڑو میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
28 مزید پڑھیں: مئی یوم تکبیر،مسلح افواج اورسربراہان کاخصوصی پیغام جاری کر دیا گیا

متعلقہ خبریں