اہم خبریں

اسلام آباد، کشمیر،مری اور گلگت بلتستان میں آج رات سے 31 مئی تک آندھی اور بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان کے مختلف علاقوں‌میں آج سے 31 مئی تک طوفانی بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے آزادکشمیر ، گلگت بلتسان، اسلام آباد،راولپنڈی ، ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں‌گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے .

اس کے علاوہ چند مقامات پر ژالہ باری یا موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جب کہ ژوب، زیارت، بارکھان میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ادھربارش کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،وزیرستان،بنوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،کرم،کرک،کوہاٹ،لکی مروت،پشاور میں بھی تیزہواؤں اور بارش کا امکان ہے
چارسدہ، نوشہرہ، صوابی،دیر،چترال میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کوئٹہ،ژوب،موسی خیل،سبی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، بولان، کوہلو، بارکھان، خضدار، آوران، لورالائی،لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ تیزہواؤں،بارش،ژالہ بای سےسولرپینل،درختوں اوربجلی کے کھمبوں کونقصان پہنچنےکاخدشہ ہےمسافر اور سیاح خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
نیتن یاہو کا غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان، حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید

متعلقہ خبریں