اسلام آباد(اے بی این نیوز)مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے ۔سلسلے کے زیر اثر کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کی توقع ہے ۔
میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش متوقع ہے۔گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی۔27 مئی کی شام یا رات سے 31 مئی تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ژوب، زیارت، بارکھان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، بہاولپور، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی اور ڈی جے خان میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔
ان علاقوں میں 27 سے 30 مئی کے دوران بارش اور آندھی کا سلسلہ جاری رہے گا۔گرج چمک، آندھی، ژالہ باری کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔کسان حضرات موسمی حالات کے مطابق فصلوں سے متعلقہ سرگرمیاں ترتیب دیں۔
مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔تمام متعلقہ اداروں کو خبردار رہنے اور بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری،مزید 1 ہزار سے زائد ملک بدر