اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ21مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک کے بیشتر میدانی علاقے اگلے 04 دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے جس کے باعث: ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان جبکہ بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی48،رحیم یار خان، دادو ،بھکر،ڈی جی خان، جیکب آباد47، روہڑی، خیرپور،شہید بینظیر آباد اورلاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

منگل (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: سالوں پرانی گاڑیاں رکھنے والوں کے لیے بُری خبرآ گئی

متعلقہ خبریں