اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات15مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: 15سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان۔ 15سے19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو48، جیکب آباد 47،سبی،تربت،لسبیلہ،سکھر،روہڑی،رحیم یارخان،موہنجو داڑو، لاڑکانہ اوربہاولنگر میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: مودی کےپیغامات دنیاکیلئےنہیں، بھارت خطےمیں دہشتگردی پھیلارہاہے،حناربانی کھر

متعلقہ خبریں