اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ:آج (شام/رات) سے04 مئی کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
جمعہکے روز کشمیر ،خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ، بالائی سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/ موسلادھار بارش کی توقع۔
جمعه کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی/وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/ موسلادھار بارش کی توقع۔ بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں شام/رات کے دوران تیز ہواؤں /آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 26، سٹی 18)، گڑھی دوپٹہ 22، راولاکوٹ 12، پنجاب: مری 18،اسلام آباد 09، خیبر پختونخوا: کاکول 13، میر خانی 05، پتن 02 اور بالاکوٹ 01 میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو، سکرنڈ، سبی 48، دادو، جیکب آباد، خیرپور، پڈعیدن، مٹھی اورخانپور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پرمزید بارش کا امکان۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند،ائیر انڈیا نے رونا شروع کر دیا،سالانہ 600 ملین ڈالر کا نقصان، سبسڈی مانگ لی