اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 30اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اس دوران میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ رات میں چاغی، نوشکی، خضدار، بیلہ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے رات کو کرم،وزیرستان اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب یکم مئی بروز جمعرات سے محکمہ موسمیات نے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چترال، سوات، باجوڑ سمیت بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، بونیر، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، دیر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔
مزید پڑھیں: قبل از حج آپریشن کا آغاز،پہلی پرواز پی کے 747 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ

متعلقہ خبریں