اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں مغربی ہوائوں کا سسٹم داخل،محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج رات سے 20 اپریل کی صبح تک خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، ،اسلام آاباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ۔
ہفتہکے روز خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آاباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔

ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (بالائی) 08، کالام ،چترال 06، میر کھانی ، پٹن، دروش 04، گلگت بلتستان: گوپس 07،بگروٹ 06، بونجی 04، استور 04، گلگت 03، چلاس 02،اسکردو 01، پنجاب: حافظ آباد میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو ، سبی ،شہید بینظیر آباد47 ، خان پور، پڈ عیدن ،بہاولنگر،رحیم یار خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔

متعلقہ خبریں