اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ16اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنے کا امکان ۔

تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنے کا امکان۔رات میں بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :

سبی،شہید بینظیر آباد47 ،پڈ عیدن،دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ46، رحیم یارخان،حیدرآباد ، خیرپور ، موہنجوداڑو، مٹھی،روہڑی اورٹنڈو جام میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: فاسٹ فوڈ چین پر ہنگامہ آرائی ، 48 گھنٹوں میں 10 ملزمان گرفتار

متعلقہ خبریں