اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہکے روز بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پرژالہ باری متوقع۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر 30، پٹن 16، میر کھانی 13، کاکول 13، کالام 11، ڈی آئی خان( ایئرپورٹ 07، سٹی 02)،سیدوشریف، دروش 04، چترال 01، پنجاب: چکوال 15، جہلم 12، مری 11، منگلا 09، لاہور (سٹی 09، ائیرپورٹ07) ،فیصل آباد07، راولپنڈی (چکلالہ07،شمس آباد05)، منڈی بہاؤالدین05،جھنگ، ڈی جی خان، بھکر، قصور 04، گجرات ، سرگودھا 02، نور پور تھل، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد،ناروال، شیخوپورہ 01، کشمیر:کوٹلی 08، راولاکوٹ 06، گلگت بلتستان: اسکردو 05، بلوچستان:لسبیلہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : پڈعیدن، موہنجو داڑو ، شہید بینظیر آباد 44، دادو اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پرژالہ باری متوقع۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دیدی