اہم خبریں

تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد( اے بی این نیوز)آج جمعرات کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد ، شمال مشرقی /وسطی بلوچستان اور بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

جمعرات کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی پنجاب، اسلام ا ٓباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم خطہ ٔپوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

جبکہ خطہ ٔپوٹھوہار میں چند مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: مری 29، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 12، گولڑہ 07، بوکرا 01)، راولپنڈی (چکلالہ ایئرپورٹ 06، شمس آباد 05، کچہری 02)،ڈی جی خان01، خیبرپختونخوا: میر کھانی 12، کاکول 11، پٹن 09، مالم جبہ،بالاکوٹ07، دروش04، کالام06،دیر 03، سیدو شریف01،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 08)، راولاکوٹ08، گڑھی دوپٹہ 07، کوٹلی 04، گلگت بلتستان: استور 02،ا سکردو، چلاس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : بہاولنگر45، بہاولپور،سکھر،روہڑی، مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
دریں اثناء ایرانی صدرنے کہا کہ امریکا جتنی زیادہ دھمکیاں دے گا، ایران اتنا ہی مضبوط ہو گا، ہمارے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں، لیکن وقاراورفخر کی بنیاد پرمذاکرات ہونگے۔

ایران کے صدرمسعود پیزشکیان نے کہا کہ ہم جوہری بم نہیں بنانا چاہتے، ہمیں جوہری سائنس اورجوہری توانائی کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگادیں

متعلقہ خبریں