اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ09اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد( اے بی این نیوز)بدھ کے روز خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابراالود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

بدھ کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی پنجاب، اسلام ا آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابراالود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پتن 05، دروش 03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان: استور میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو 47، سبی 46، بہاولنگر، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو، نواب شاہ، پڈعیدن، آر وائی خان، روہڑی، سکرنڈ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ۔

بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابراالود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پی ٹی آئی نے حد سے تجاوز کیا تو گرفتاریاں ہوں گی، رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں