اہم خبریں

درجہ حرارت بڑھنے لگا،گلئیشرز پگھلنے اور ڈیمز میں پانی آنے کا امکان ، واپڈا نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)درجہ حرارت بڑھنے لگا،گلئیشرز پگھلنے اور ڈیمز میں پانی آنے کا امکان ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 بڑے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ 16 ہزار ایکڑ فٹ تک بڑھ گیا،واپڈا حکام کے مطابق کئی ہفتوں سے ڈیڈ لیول پر موجود تربیلا میں پانی زخائر میں معمولی بہتری،تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول 1410.32 فٹ تک کی سطح پر آگیا۔۔

تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 85 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا ریزروائر میں معمولی بہتری سے پانی کی سطح 1092.30 فٹ ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 2لاکھ 65 ہزار ایکڑ ٖفٹ ہے۔چشمہ میں پانی کی سطح 642.00 فٹ ذخیرہ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تینوں ڈیمز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 4 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ڈیمز میں گزشتہ سال کے مقابلے پانی کی سطح تاحال خطرناک حد تک کم ہے۔۔تینوں ڈیمز میں گزشتہ ہفتوں کے مقابلے صورتحال معمولی بہتر ہوئی ہے،دریائے سندھ میں آج پانی کی آمد 22 ہزار 600، اخراج 20 ہزار کیوسک ہے

دریائے جہلم میں پانی کی آمد 24 ہزار اخراج 15 ہزار کیوسک ہے،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 30 ہزار، اخراج 32 ہزار کیوسک ہے،دریائے چناب میں پانی کی آمد 14 ہزار، اخراج 9 ہزار کیوسک ہے، دریائے کابل میں پانی کی آمد 18 ہزار 200 اخراج 18 ہزار 200 کیوسک ہے

متعلقہ خبریں