اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔تاہم( شام/رات ) بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابراالود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد، دادو 47، موہنجوداڑو، سبی، سکرنڈ، ٹنڈوجام 46، مٹھی، حیدرآباد، سکھر، چھور، روہڑی اور لاڑکانہ میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان۔ تاہم بعدازدوپہرمطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: وفاقی پولیس کے وائرلس آپریٹرز کے نام پیغام ،آپریٹر نے جواب دیا تو اس کا سر قلم کر دیا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن