اسلام آباد( اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔
نوٹ: آئندہ 02 سے 03 روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : مٹھی43،تربت 42،لسبیلہ، چھور41،اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر ٹویاٹا گاڑیوں کی خریداری میں بڑا اسکینڈل بے نقاب