اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جمعہ04اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد( اے بی این نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش/بونداباندی کا امکان۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔

نوٹ:
آئندہ 02 سے 03 روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔

زیادہ سے زیادہ بارش : خیبر پختونخوا: چیراٹ 08،دیر(بالائی05،زیریں01)،مالم جبہ03،کالام، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں،پشاور(ائرپورٹ) اور تخت بائی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : مٹھی45، شہید بینظیر آباد44، ٹنڈو جام اور چھورمیں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: اگست 2018 سے لیکر اب تک بجلی یونٹس میں اضافے کا تقابلی جائزہ،جان کر حیران و پریشان ہو جائیں گے

متعلقہ خبریں