اسلام آباد( اے بی این نیوز) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم خیبرپختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : چھور، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام، تربت 42، حیدرآباد، لسبیلہ، مٹھی، پڈعیدن، روہڑی، سکرنڈ، ٹھٹھہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: ’سکندر‘ باکس آفس پر کوئی کمال نہ کرسکی، 37 سالہ کیرئیر کا بدترین ریکارڈ سلمان خان کے نام