اسلام آباد( اے بی این نیوز)جمعہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہوئی ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مو سم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: میر کھانی 63 ، دیر (بالائی 62، زیریں 37)، چترال 62، دروش50 ، سیدو شریف 29، مالم جبہ25، کالام 23 ، چراٹ 18، مردان 15،پشاور (باچا خان ایئرپورٹ 14، سٹی 07)، رسالپور 06، پٹن، بالاکوٹ 04، کاکول، بنوں 02، ڈیرہ اسماعیل خان 01،گلگت بلتستان: استور 44، سکردو 07، گلگت 06،گو پس03 ، چلاس، بگروٹ02،بو نجی 01، کشمیر: راولاکوٹ 13، مظفر آباد (ایئرپورٹ 06، سٹی 04)، گڑھی دوپٹہ02، کوٹلی 01،پنجاب: اٹک 12، کامرہ 11، مری، لیہ 07، بھکر 06، میانوالی 03، منگلا، منڈی بہاؤالدین اور جہلم میں 01میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری(انچ): چترال اور کالام میں 02 انچ ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : مٹھی اور بہا ولنگر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: پراپرٹی کی خریداری کرنے والوں کیلئے خوشخبری،جانئے کیا