اہم خبریں

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد( اے بی این نیوز)ا نتباہ : ۔ 26 اور 27 مارچ کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ جبکہ آندھی/ژالہ باری پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیےنقصان دہ ہو سکتی ہے۔

اس دوران درمیانی سے شدیدبارش کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلیاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔ جبکہ چترال،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ کےمقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

منگل کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر ، خطہ پوٹھوہاراورشمالی بلو چستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
بدھ کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر وقفے وقفے سےتیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چترال 28، پاراچنار 12، دیر (بالائی 12، زیریں 03)، دروش 11، کالام 05، میرکھانی 10، پتن 01، گلگت بلتستان: استور میں 01میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 42،دادو41 اور مٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔ تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

بدھ کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: فلسطین پر موقف دو ٹوک،حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کی رپورٹس پر نوٹس لے لیا،دفتر خارجہ

متعلقہ خبریں