اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج پیر24 مارچ 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے 25سے 28مارچ کے دوران ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی نوید سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کی نئی پیش گوئی کی گئی ہے،اس دوران تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کل سے 27مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کابھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 25سے 28مارچ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کاامکان ہے،خیبرپختونخوا میں 25سے 27مارچ کے دوران آندھی اور بارش متوقع ہے ،مری ،گلیات، اسلام آباد اورپنجاب میں وقفے وقفے سے بارش اورژالہ باری ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں 25اور 26مارچ کو گردآلود ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،سیاح پہاڑی علاقوں کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ مری، گلیات اور گرد ونوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ باجوڑ، مہمند ، خیبر، چترال، دیر ، سوات ، کوہستان اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ہندوستان کے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد آج کن حالات کا شکار ہے،کل کے بادشاہ آج نان نفقہ کو ترس رہے ہیں،چشم کشا انکشافات

متعلقہ خبریں