اسلام آباد( اے بی این نیوز)جمعه کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔
ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔جبکہ شمال مشر قی بلو چستان اور جنو بی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوااور با لا ئی پنجا ب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: نورپورتھل 38، جوہرآباد، سرگودھا 09، چکوال 07، حافظ آباد 06، گجرات، اوکاڑہ، خانیوال 01، خیبرپختونخوا: دیر (05، بالائی 03)، بنوں 04، بالاکوٹ 03، سیدو شریف02،ڈی آئی خان (سٹی )01، گلگت بلتستان: استور 03، بگروٹ 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 04، سٹی 03)، گڑھی دوپٹہ 04اورراولاکوٹ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03، گوپس اور پاڑاچنار میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزیدپڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی مارک کارنی کو کینیڈا کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد