اسلام آباد( اے بی این نیوز)پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔
پیر کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10،گوپس منفی 03، استوراور بگروٹ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار4590 ذرات فی مکعب میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔
پیر (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقاما ت پر گرج چمک اور ہلکی بارش/ بونداباندی ہو سکتی ہے۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ شام /رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے 4 دن لگاتار بند، 31مارچ کو بھی چھٹی،جا نئے تفصیلات