اسلام آباد(اے بی این نیوز)19 (رات سے 21 فروری (صبح) کے دوران شدید برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔
• شدیدبارش /برفباری کے باعث کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔
• بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت۔
بدھ کے روز شمال مشر قی بلوچستان ، پنجاب ، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں بعض مقامات پر شدیدبارش/ برفباری جبکہ بالائی /وسطی پنجاب اور شمال مشر قی بلوچستان میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روز بالائی پنجاب ، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکژ مقامات پروقفے وقفے سےتیز ہواؤں/آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چندمقامات پر شدیدبارش/ برفباری جبکہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمالی بلوچستان، وسطی/جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اورجیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: سبی 12، کوئٹہ (شیخ ماندہ 12، سمنگلی 07)، بارکھان، ژوب 05، قلات 02، پنجاب: بہاولپور (سٹی، ائرپورٹ 05)، کوٹ ادو 05، ملتان (سٹی، ائرپورٹ 03)، خانپور03، لیہ 02، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، سندھ: جیکب آباد 03، خیبرپختونخوا: بنوں میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08،کالام، پاڑا چنار منفی03، استور، مالم جبہ ، چترال منفی 01 ،زیارت، ہنزہ اور اسکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری