اسلام آباد(اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر با رش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالا ئی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی با رش اور برفباری ہوئی جبکہ مری میں بھی بارش اور ہلکی برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چار ملی میٹر مالم جبہ میں ہوئی، پٹن 03، میر کھا نی، چترال اور دیر میں 01 ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین نیپرا اور ممبران نے حکومتی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہیں 3 گنا تک بڑھادیں