اہم خبریں

کہیں بارش تو کہیں برفباری،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد( اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ مری، گلیات ، کشمیر ، کوئٹہ ، زیارت اور پشین میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں ہواؤں کا رخ ایک بار پھر تبدیل ہوگیا اورنمی کا تناسب بڑھ گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ اور گرمی کی شدت 24سینٹی گریڈمحسوس کی جارہی ہے، شہر میں مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہلکی دھند کے ساتھ خنکی محسوس کی جارہی ہے،شہر میں آج بھی دن کے اوقات میں گرمی کا راج برقرار رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے،آئندہ چوبس گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ رات میں موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے شرکا کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرکا فضائی معیار قدرے بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پچیسویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 75 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مالی میں سونے کی کان گرنے سے 48 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں