اہم خبریں

کالام ،مالم جبہ میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، سوات کا موسم سرد

سوات( نیوز ڈیسک) کالام اور مالم جبہ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاح کالام اور مالم جبہ پہنچ گئے۔میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، برف باری اور بارش کی وجہ سے سوات کا موسم سرد ہوگیا۔سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری کا لطف اٹھانے کے لیے کالام اور مالم جبہ پہنچ گئی ہے۔

میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سوات کا موسم اور بھی سرد ہوگیا ہے۔مالم جبہ سطح سمندر سے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اورسردیوں کے موسم میں یہ علاقہ سفید رنگ کی چادر اوڑھ لیتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
23 سالہ لڑکی شادی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

متعلقہ خبریں