اہم خبریں

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آئندہ ہفتے سے بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ ہفتے سے بارش کا امکان ہے، خشک موسم کا خاتمہ ہوگا. چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والی ہوائیں 20 جنوری کے قریب اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی 20 جنوری کے بعد بارش اور برف باری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے اس سپیل سے ملک کے بیشتر حصوں میں دھند میں کمی متوقع ہے۔تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں،
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں سردی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔میٹ آفس کے مطابق، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے، 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی دنیا کا چھٹا آلودہ ترین شہر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 184 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو فضائی آلودگی کی اعلی سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں، کیونکہ آلودگی کی سطح خطرناک رہتی ہے۔
پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹروے متعدد مقامات سےبند

متعلقہ خبریں